تبصرہ منزلوں کی کہکشاں
از شاعرہ فرح تبسّم،اوسلو
شازیہ عندلیب آپ نے اپنے سفرنامہ منزلوں کی کہکشاںکو قلم کی نوک سے بڑی خوبصورتی کے ساتھکاغذ پر اتارکر میرے دل کو چھو لیا ہے۔آپ نے ہر سفرنامہ کو خوبصورت لفظوں او رسچے موتیوں کی مالا بنا کر منزل پر اتارا ہے۔ہر سفرنامہ پڑھ کر بہت سی معلومات حاصل ہوتی ہیں۔پڑھنے والا مال خرچ کیے بغیر ہر جگہ کی سیر سے لطف اندوز ہوتا ہے۔سفرنامہ کہکشاں ایک بار پڑھنے سے تسلی نہیں ہوتی جب تک اسے دو تین بار نہ پڑھ لیا جائے۔شازیہ جی آپکا سفر نامہ بہت خوبصورت ہے۔مجھے آپکا شہر مدینہ ،راولپنڈی، کوہ نمک کا دل کھیوڑہ،فیصل آباد اور فصلی بٹیرے اور سورج کی سرائے ناروے بہت پسند آئےشازیہ جی میں جب عمرہ کرنے گئی تو گھر سے سفر شروع کرنے سے لے کر عمرہ کرنے تک میں فون پر ہر بات اپنی والدہ محترمہ کو بتاتی رہی۔جب میں واپس ناروے آئی تو والدہ محترمہ کہنے لگیں کہ فر ح حمجھے تو یوں لگ رہا تھا جیسے میں بھی تمہارے ساتھ عمرہ کر رہی ہوں۔اور واقعی یہ بات حقیقت ہے میں نے بھی جب آپکا سفرنامہ منزلوں کی کہکشاں پڑھا تو مجھے بھی یہی محسوس ہو رہا تھا کہ میں بھی آپ کے ساتھ سفر میں شامل ہوں۔اللہ تعالیٰ اسی طرح آپکو اچھی تحریریں لکھنے کی توفیق دے۔
THanks for sharing 🙂