تبلیغی جماعت کے مرکزی رہنما مولانا محمد احمد بہاولپوری 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔مولانا محمد احمد بہاولپوری حاجی عبدالوہاب کے قریبی ساتھی تھے جنہوں نے قیام پاکستان کے بعد اپنی زندگی دعوت و تبلیغ کے لیے وقف کر دی تھی ۔تبلیغی جماعت کے ذرائع کے مطابق مولانا محمد احمد بہاولپوری کی دعوت پر اہم غیر ملکی شخصیات نے تبلیغ میں وقت لگایا تھا ۔قطری شہزادوں کی تبلیغی جماعت کے لئے خدمات کا سبب بھی مولانا محمد احمد بہاولپوری ہی بنے تھے ۔دیارِ غیر میں تبلیغی جماعت کے مراکز کا قیام اور جماعتوں کی روانگی کا نظام بھی انہی کی بدولت تھا ۔مولانا محمد احمد بہاولپوری کی وفات پر تبلیغی مرکز میں سوگ کا سماں ہے اور تبلیغی کارکنان انکی وفات پر غم زدہ ہیں ۔