محفوظ الرحمن انصاری
ایسے وقت میں جب این آر سی ، سی اے اے اور این پی آر جیسے حکومت کے ظالمانہ اور دستور مخالف قوانین وپالیسی کیخلاف شاہین باغ کی طرز پرممبئی باغ میں خواتین رات و دن ڈٹی ہوئی ہیں جہاںوہ رات کی سردی اور دن کے دھوپ کی گرمی کی پرواہ کئے بغیر اپنی آئندہ کی نسل کیلئے سکون و اطمینان کو تج کر گھر والوں اور بچوں سے دور ہیں ۔ایسے حالات میں روزنامہ انقلاب ممبئی نے جشن ذائقہ منعقد کرکے انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے ۔اسے تو خواتین کو ایسے موقعہ پر حوصلہ افزائی کر انہیں اس احتجاج میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کی کوشش کرنی چاہئے تھی ۔مگر یہ ادارہ ذائقہ دار کھانوں کا میلہ لگا کر خواتین کوتحریک سے ہٹاکر چٹخارے دار کھانوں میں ہی مصروف رکھنے کیلئے کوشاں ہے ۔ان حالات میں جب بہت سی دینی تنظیموں اور جماعتوں نے اپنے پہلے سے طے شدہ پروگرام ملتوی کردیئے ،کیا ادارہ انقلاب کھانے کا میلہ کو موخر نہیں کرسکتا تھا ؟مذکورہ اخبار کے اداریہ اور اس کے مختلف کالموں میں قوم کیلئے فکر مندی کا اظہار کیا جاتا ہے وہ محض دکھاوا ہے اور ان کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، کیا جمعہ میگزین میں شائع مضامین اور نصائح صرف دوسروں کیلئے ہوتے ہیں ؟مانا کہ اخبار کے اصل مالک آر ایس ایس سے وابستہ ہیں مگر موجودہ مقامی مسلم انتظامیہ یعنی ادارتی عملہ کو تو ایسی بے غیرتی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے ۔
محفوظ الرحمن انصاری ۔ موبائل : 9869398281 ای میل آئی ڈی mehfuzurrehman72@gmail.com