یہ ترکی کے قبرستان کی تصویر ہے، اس میں تین قبریں نظر آرہی ہیں۔ آگے سامنے نظر انے والی قبر ایک عیسائی لڑکی کی ہے، اس پر ترکی میں لکھا ہوا ہے کہ یہ ludma کی بیٹی کی قبر ہے۔ اس کے پیچھے بائیں طرف والی قبر یہودی خاتون کی قبر ہے جس پر اس کے شوہر کا نام لکھا ہوا ہے۔ اور پیچھے نظر آنے والی چھوٹی قبر جو دائیں طرف ہے وہ ایک مسلمان کی قبر ہے جس پر دعائے مغفرت کے لیے لکھا ہوا ہے۔
ترکی میں مسلمان، یہودی اور عیسائی عقائد کے لوگ ایک ہی قبرستان میں دفن ہوسکتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ وہ ایک ساتھ زندہ رہ کر جب زندگی گزار سکتے ہیں اور ایک ساتھ مرتے ہیں، تو وہ ایک ساتھ قبروں میں بھی آرام کر سکتے ہیں۔ ترکوں میں مختلف مذاہب کے لیے علیحدہ قبرستانوں کا تصور ہمیشہ سے ہی اجنبی ہے۔