تصویر میں نظر آنے والی اس عام سی پیالی کی قیمت 70 لاکھ روپے کیوں ہے؟ جان کر آپ کو بھی بیحد حیرت ہوگی

تصویر میں نظر آنے والی اس عام سی پیالی کی قیمت 70 لاکھ روپے کیوں ہے؟ جان کر آپ کو بھی بیحد حیرت ہوگی

1980 کی دہائی میں ایک برطانوی شہری چین کی سیاحت پر گیا جہاں ایک دکان سے اس نے 20پاﺅنڈ میں چینی کی ایک عام سی پیالی خریدی۔ اب اس شخص کی لاٹری نکل آئی ہے کیونکہ وہی پیالی اب نیلامی میں 40ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 75لاکھ روپے)میں فروخت ہو گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس پیالی کے اتنا مہنگا فروخت ہونے کی وجہ یہ تھی کہ درحقیقت یہ پیالی 300سال قدیم تھی اور خاص طور پر اس وقت کے چینی بادشاہ کے لیے بنائی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق چار انچ کی یہ پیالی 1723ءسے 1735ءکے درمیان حکومت کرنے والے چینی شہنشاہ یونگ ژینگ کی تھی اور اس پیالی کے پیندے میں نیلے رنگ میں یونگ ژینگ کا نام بھی لکھا گیا تھا جو آج بھی موجود ہے۔ خریدار آج تک اسے عام پیالی سمجھ کر استعمال کرتا رہا اور پھر طویل عرصے سے اس نے پرانے سامان میں رکھی ہوئی تھی تاہم گزشتہ دنوں وہ اپنا پرانا سامان فروخت کرنے کے لیے لے گیا جہاں یہ پیالی نوادرات کے ایک ماہر کی نظروں سے گزری اور اس نے مالک کو اس کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں