با خبر ذرائع کے مطابق نارویجن امیگریشن کو ایک بھی شا می پناہ گزین کو انکار کرنے کے لیے نہیںکہا گیا۔یونائیٹڈ نیشن ہائی کمیشن کے مطابق امسال ناروے کے لیے ایک ہزار شامی پناہ گزینوں کو لینے کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔جس میں سے 625 پناہ گزین لیے جا چکے ہیں اور باقی ترکی اور اردن سے لیے جائیں گے۔نارویجن اخبار آفتن پوسٹن کے مطابق شام میں موجود سیکورٹی پولیس فورس جو کہ شام میں محکمہء امیگریشن کی مدد کے لیے موجود ہے نے امیگریشن حکام کو کو ایک بھی شامی پناہ گزین کی درخواست مسترد نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
پولیس سپریڈنٹ سوائن ایرک مولسٹاڈ Svein Erik Molstad کا کہنا ہے کہ بہت سے شامی لوگ موجودہ ہنگاموں سے متاثر ہوئے ہیں۔گو کہ پولیس فورس کا ان درخواست گزاروں سے براہ راست رابطہ نہیں لیکن پھر بھی ہم انہیں تمام درخوستگزاروں کو قبول کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
source NTB / UFN