وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام وزراءنے اپنی 100 دن کی کارکردگی رپورٹ پیش کر دی ہے جسے دیکھنے کے بعد ہو سکتا ہے کہ ہم کئی وزیروں کو تبدیل کریں۔
مختلف ٹی وی چینلز کیساتھ منسلک صحافیوں کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ آپ نے سکینڈلز اور کارکردگی کی بنیاد پر خود کسی بھی وزیر کو نہیں ہٹایا تو کیا مستقبل میں ایسا ہو گا یا نہیں؟ اس پر وزیراعظم نے کہا کہ تمام وزراءنے 100 دن کی کارکردگی رپورٹ پیش کر دی ہے جو میں اس ہفتے دیکھوں گا اور کارکردگی دیکھنے کے بعد ہو سکتا ہے کہ ہم کئی وزیروں کو تبدیل کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی حکومت کو یہ حالات نہیں ملے مگر پھر بھی شکر ہے کہ لوگ یہاں سرمایہ کاری کر رہے ہیں حالانکہ سرمایہ کار یہ دیکھتا ہے کہ آپ کے ملک میں ڈالر ہی نہیں، تو وہ سرمایہ کاری بھی نہیں کرتا مگر کچھ سرمایہ کار پاکستان کا پوٹنیشل دکھانے کیلئے سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔