تھائی لینڈ میں تین نارویجن گرفتار

تھائی لینڈ میں پولیس نے برج گروپ کے ممبروں کو بہت ذیادہ تاش کے پتے رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ان ملزمان میں تین نارویجن بھی شامل ہیں۔
تھائی لینڈکے قانون کے مطابق کسی کو ایک سو بیس کارڈوں سے ذیادہ کارڈرکھنے کی اجازت نہیں۔وہاں کے قانون ایکٹ 1935 کے مطابق جوا کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔گو کہ تاش کھیلنے الوں سے جوئے کی رقم برآمد نہیں ہو سکی پھر بھی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔
ملزمان کو بارہ گھنٹے بعدایک ہزار دو سو کراؤن کی زمانت لے کررہا کر دیا گیا تھا۔یہ خبر ناوریجن اخبار وی جی اور ٹی وی وی چینل این آر کے سے نشر کی گئی ہے۔
گرفتار ہونے والے ملزمان میں مختلف ممالک کے افراد شامل ہیں۔جن میں ناروے کے علاوہ سویڈن ڈنمارک،آسٹریا یو کے،ہالینڈ اور آئر لینڈ کے شہری بھی شامل ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں