تھرومسو میں قانون کے دو سو طلباء دوبارہ امتحان دیں گے

ناروے کے شمالی شہر تھرومسو یونیورسٹی کے دو سو قانون کے طلباء دوبارہ امتحان دیں گے۔اس لیے کہ امتحانی پرچہ کا کچھ حصہ امتحان سے ایک گھنٹہ پہلے آؤٹ ہو گیا تھا۔
تھرومسو اخبار کے مطابق جمعہ کے روز طلباء کو یہ اطلاع دی گئی تھی کہ جون میں دیا جانے والا امتحان انہیں دوبارہ دینا پڑے گا۔تھرومسو یونیورسٹی کی ایجوکیشن فیکلٹی کی دائیریکٹر ہلڈے Hilde Adolfsen کو کسی نے امتحان کے ناقص سسٹم کی شکائیت درج کروائی تھی جس کی وجہ سے تھرومسو یونیورسٹی نے امتحان کینسل کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ واقعہ امتحان سے ایک گھنٹہ ہوا جب طلباء نے اپنی کتابیں اور کمپیوٹر کھولے ہوئے تھے۔یہ ہمارے اور طلباء دونوں کے لیے نا مناسب تھا ۔تاہم بد قسمتی سے یہ غلطی سرزد ہو چکی تھی اس لیے اب امتحان دوبارہ لیا جائے گا۔یہ بات امتحانی دائیریکٹر تھرومسو یونیورسٹی ہلڈے آڈولفسن ے ایک بیان میں کہی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں