تیرہ بسیں آتشزدگی کا شکار ،پیچیس ملین کرائون کا نقصان

سوموار کی رات ناروے کی یونی بس کمپنی کی تیرہ بسیں ویسٹ فولڈ کائونٹی میں آتشزدگی کا شکار ہو گئیں۔واقعہ کی اطلاع اوور ٹائم کرنے والے ایک مکینک نے دی جب بسوں سے دھواں نکل رہاتھا۔
یہ اطلا فائر بریگیڈ کے عملے کو رات کے پونے ایک بجے ملی ۔آگ بجھانے والا عملہ Borge skog Stokke بورگے سکوگن سٹوکے میں اطلا ع ملتے ہی پہنچ گیا۔اور دو بجے تک آگ پر قابو پا لیا گیا۔
موقع پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک زور دار دھماکے کی آواز سنیاور شعلے بلند ہوتے دیکھے۔جس وقت تک فائر بریگیڈ کا عملہ وہاں پہنچا بسیں جل کر کاکستر ہو چکی تھیں۔ یونی بس میں آگ بجھانے والے عملے کے آپریشن مینیجر جیک لارشن کا کہنا ہے کہ جب ہم لوگ وہاں پہنچے بہ ت دیر ہو چکی تھی۔ہم جو کچھ کر سکتے تھے وہ صرف آگ کو پھیلنے سے بچانا تھا۔
لارشن نے مزید بتایا کہ خوشقسمتی سے موسم خزاں کی چھٹیوں کی وجہ سے ذیاددہ ٹریفک نہیں تھی ۔اس لیے امید ہے کہ منگل کے روز ٹریفک معمول کے مطابق چلے گی۔لارشن کا کہنا ہے کہ ایک نئی بس کی قیمت دو ملین کرائون ہے اس طرح تیرہ بسوں کی خریداری پر پچیس ملین کرائون کی لاگت آئے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں