تیل کے نئے ذخائر اور ملازمتیں

تیل کے نئے ذخائر اور ملازمتیں

سویڈش آئل کمپنی لوندن پٹرولیم اے بی نے شمالی سمندر کی تہ میں تیل کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔کمپنی نے وہاں تیل کے کنویں سمندر کی گہرائی میں کھودے۔یہ کنواں شمالی سمندر کے وسطی حصہ میں تھا۔تیل کا کنواںسطح سمندر سے  1,950  میٹر نیچے موجود ہے ۔اس میں اعلیٰ کوالٹی کے خام تیل کی نشاندہی کی گئی ہے۔  سویڈش کمپنی معمول کے ٹیسٹوں کے بعد یہ تیل کا ذخیرہ نارویجن کمپنی کے حوالے کر دے گی۔اعلیٰ ٹیکنیکل اور پٹرولیم انجینیرز کے لیے ناوے اور سویڈن خاص کشش رکھتے ہیں۔نئے تیل کے ذخائر دریافت ہونے کی وجہ سے یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ علاقہ میں نئی ملازمتوں کے بھی دروازے کھل جائیں گے۔تاہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ نئی تیل کے ذخائر کی وجہ سے نئی ملازمتوں میں کس حد تک اضافہ ہو گا۔ان ملازمتوں میں دیگر یورپین علاقوں کے علاوہ مشرقی وسطیٰ کے انجینیرز کے لیے خاص کشش ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں