ہمارے جسم عام طور پر ہماری غذا کے آئنہ دار ہوتے ہیں۔کسی انجن میں اگر ادنیٰ درجہ کا ایندھن استعمال کیا جائے تو اس کے کام کرنے کی صلاحیت یقیناً کم ہو جائے گی۔یہی حال ہمارے جسم کا بھی ہے۔اگر ہمارے جسم کو مناسب حد تک قوت بخش غذا حاصل نہیں ہو گی تو اسکی تمام قوتیں کمزور ہو جاتی ہیں۔اور وہ ایک مضبوط جسم کی طرح زندگی کی جدو جہد اور امراض کے مقابلے کی تاب نہیں لا سکتا۔اگر آپ اپنی گرتی ہوئی صحت کو بحال کرنا چاہتے ہیںتو Acadia University یونیورسٹی کی پروفیسرسینتھی جانسن کے مطابق سبز ترکاریوں شکر قندی دیسی گیہوں،پھلیوں اخروٹ اور مچھلی کو اپنی خوراک میں شامل کیجیے۔پین اسٹیٹ یونیورسٹی کی حالیہ ریسرچ کے مطابق ہفتے میں پانچ بار سے ذائد بار اخروٹ کھانے سے عارضہء قلب سے ہونے والی اموات کا تناسب پچیس فیصد کم ہو جاتا ہے۔طویل العمری کا راز اچھی صحت میں پوشیدہ ہے۔اوراچھی صحت کے لیے متوازن غذا کا استعمال بہت ضروری ہے۔