جاپان نے بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو بڑا جھٹکا دے دیا، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

جاپان نے بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو بڑا جھٹکا دے دیا، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

پاکستان نے دہشت گردی کے الزامات پر مبنی بھارت اور جاپان کا مشترکہ اعلامیہ مسترد کر دیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں اس اعلامیے کو مفروضوں پر مبنی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ”ہم اس اعلامیے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ اس اعلامیے میں جس طرح پاکستان کا حوالہ دیا گیا وہ قطعی ناقابل قبول ہے اور اس پرہمیں شدید تحفظات ہیں۔ ہم نے سفارتی روابط کے ذریعے جاپان کو اپنے ان تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔“

دفتر خارجہ کی طرف سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”دنیا بھارت کی پاکستان دشمنی اور سرحد پار دہشت گردی کے مبینہ بیانیے پر چلائی جانے والی مہم کو بخوبی جانتی ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ بھارت ایسے اقدامات کے ذریعے دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر جیسے دیرینہ مسائل سے ہٹانا چاہتا ہے۔ بھارت جس طرح ایف اے ٹی ایف کی کارروائی پر سیاست کر رہا ہے وہ بھی ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک سمیت پوری عالمی برادری کے علم میں ہے۔ ہم بھارت کے اس منفی پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینا جاری رکھیں گے۔“واضح رہے کہ30نومبر کو بھارت اور جاپان کے وزرائے خارجہ کی ایک ملاقات ہوئی جس کے بعد یہ مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں