وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ جب میں محلے میں جاتا ہوں تواپنی اوقات میں ہوتا ہوں، میرے پاس سائیکل ہے ، تمام تنور والوں کے پاس جاتا ہوں۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرے پاس سائیکل ہے ، تمام تنور والوں کے پاس جاتا ہوں، تنور والوں سے کہتاہوں کہ پریشان نہ ہوں مسئلہ حل ہوجائے گا جب میں محلے میں جاتا ہوں تواپنی اوقات میں ہوتا ہوں۔
شیخ رشید کا کہناتھا کہ عثمان بزدار میرے حلقے میں کام کررہے ہیں میں ان سے بہت خوش ہوں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے میرے حلقے میں یونیورسٹی بنائی اورتین کالجز بنارہے ہیں۔ عمران خان بھی عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب طاقتور بہت زیادہ طاقتور اور غریب بہت زیادہ کمزور ہوگیاہے ، عمر ان خان سے بار بار کہتا ہوں کہ کمزور کوطاقتور کرو، ریلوے خسارے میں جائے لیکن غریب مزدور کا چولہا تو جلے ۔عثمان بزدار کی ناکامی عمران خان کی ناکامی ہوگی۔