جدہ سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پروازمیں خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

جدہ سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پروازمیں خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

جدہ سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پروازمیں خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی۔ پھولوں کے ہار گلے میں ڈالنے کے خواہاں اہلخانہ میت لے واپس روانہ ہوئے۔

فیصل آباد کے نواحی علاقے کی بزرگ خاتون رشیداں بی بی عمرہ کی ادائیگی کے بعد جدہ سے ایئر بلیو کی پرواز 471 کے ذریعے لاہور آرہی تھی ۔ طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی معمر خاتون کو دل کا دورہ پڑا جس پر کیبن کریو کے ارکان نے انہیں طبی امداد دینا شروع کردی ۔ پائلٹ نے بھی فون کرکے ایئر پورٹ پر صورتحال سے آگاہ کردیا جس پر طیارہ لینڈ کرنے سے پہلے ہی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ڈاکٹر اور ایمبولینس ایپرن پر پہنچ گئی تھی۔

طیارہ لینڈ ہونے تک خاتون جان کی بازی ہار چکی تھی ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈاکٹر نے خاتون کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ ایئر پورٹ پر پھولوں کے ہار لے کر آنے والے اہلخانہ نے جب خاتون کی میت وصول کی تو ایئر پورٹ پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں