جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے والے ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن

اوسلو میں اکیس میڈیکل پریکٹیشنرز کو چیک کیا گیا یجن میں سے تین پر جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے کا الزام ہے ۔اس وجہ سے تین ڈاکٹروں پرسرٹیفکیٹ جاری کرنے کی پابندی لگ گئی ہے ۔جبکہ ایک ڈاکٹر کی پولیس کو رپورٹ دی گئی ہے۔ان میں سے دس ڈاکٹر مکمل طور پر کیس سے بری ہیں۔
پچھلے سال اوسلو پولیس نے انشورنس فراڈ کے سلسلے میں اکیس ڈاکٹروں کے بارے میں تحقیق شروع کی تھی۔ایک سال میں ایک ہزار کیس وں کی پڑتال کی گئی۔نارویجن محکمء روزگار کے کنٹرولر سویرےSverre Lindahl کے مطابق یہ بہت ضروری ہے کہ ایسے کیسز کی نشاندہی کی جائے جو غلط بیانی کر کے نا جائز فائد حاصل کرتے ہیں۔
تین ڈاکٹروں کا جرم اس قدر شدید تھا کہ محکمہء نے ان کے خلاف سخت رین کاروائی کی اور ان سے میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حق چھین لیا۔اس سرٹیفکیٹ کے بغیر سوشل فوائد حاصل نہیں کیے جا سکتے ۔جبکہ ڈاکٹر اس حق سے محروم ہونے کے بعد ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے پریکٹس نہیں کر سکتے۔
تفتیش میں شامل ہونے والے ڈاکٹرز کے خلاف جعلسازی اور دھوکہ دہی کا الزام تھا۔ان میں سے دس ڈاکٹر تفتیش سے بری وئے ہیں جبکہ باقی کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔یہ تفتیش لائم فراڈ کیس کے سلالے میں شروع کی گئی تھی۔سزا پانے والے ڈاکٹر اب لائم گروپ سے رابطہ نہیں کر سکیں گے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں