جماعت اسلامی کو دیکھو ان کا گھٹ جوڑ کن کساتھ ہے

Written by Sajda Perveen

گذشتہ دنوں ایک خواجہ آصف کی اسمبلی میں تقریر کی وڈیو کسی نے وائرل کی جماعت اسلامی کو دیکھو ان کا گھٹ جوڑ کن کساتھ ہے تحقیق پر پتہ چلا وہ چار سال پرانی وڈیو تھی.
پاکستان کی ضرورت دیانتدار قیادت ہے اور اسکا دعوہ کوئی دوسری سیاسی پارٹی اپنے کسی ادنی کارکن کے متعلق نہیں کر سکتی کہ وہ دیانتدار ہے. یہی وجہ ہے کہ جماعت کے متعلق اتنے بودھے قسم کے الزامات لگائے جاتے ہیں جو حالات کے اتار چڑھاو میں فیصلے وقت کی ضرورت ہوتی ہے ہاں البتہ اگر الزام یہ ہو کہ انہوں نے ان مواقع پر سودے بازی کرکے رقم یا پلاٹ بٹورے تو واقعی قابل ملامت ہیں بلکہ پھر انکی کوئی اصل ہی نہی. رہی عمران خان سے وزارتیں کو جو مزے جماعت اسلامی نے لوٹے ان کا قصہ اتنا عام ہے کہ اسی دور سنئر وزیر خزانہ سراج الحق صاحب رکشے میں اسمبلی اجلاس میں شریک ہوتے تھے. عام کوچ میں ایک شہر سے دوسرے شہر میں سفر کرتے تھے اور انکے مزوں کی ایک اور بات اسی دور میں سرحد کے ترقیاتی منصوبوں کے گورئمنٹ کی طرف سے ایک وفد جرمنی گیا تو وہاں سراج الحق صاحب نے 5 سٹار ہوٹل کی بجائے مسجد میں ٹھرے اور وہاں کی چٹائوں پر مزے لوٹے. البتہ سرحد میں اس دور میں پائہ تکمیل پہنچائے گئے منصوبوں کے متعلق یو ٹیوب پر پڑی وڈیو دیکھ لیں مزید زحمت کرکے گورئمنٹ ریکارڈ دیکھ لیں.
جماعت اسلامی کے خلاف حالیہ پروپیگنڈے کی کھوج کرید کریں تو وہ کوئی سیاسی پارٹی نہیں کر رہی بلکہ اس راز سے بھی پردہ نہیں اٹھایا جاسکتا ہے کہ جماعت کا اقتدار کس کے لئے چیلنج اور خطرہ ہے؟
اور سب سن لیں
اگر جماعت اقتدار میں آتی ہے تو یہ سراج الحق کی حکومت نہیں ہو گی.

بلکہ ایک نظریہ حکمرانی کرے گا. پاکستان کا مقصدے وجود حقیقت کا روپ دھارے گا پاکستان عالم اسلام کی رہنمائی کا وہ کردار ادا کرے گا جو کوئی دوسری پارٹی نہیں کر سکتی انشاءاللہ .

جس میڈیا نے پوری دنیا میں اسلام جیسے امن پسند دین کو دہشت گردی کا دین بنا کر پیش کر دیا ہے اور حقیقی دہشت گردوں کو ہیرو. کیسے ممکن ہے کہ وہ دنیا کے کسی خطے میں ان اسلام پسندوں کے قدم جمنے دے آج طیب اردگان اج جیتا ہے تو ہم سب نے اسے اپنی فتح سمجھا ہے حالانکہ ہمارا اس سے کوئی رشتہ نہیں. لیکن بی بی سی کے تبصرہ نگار جب اس کی پارٹی پر بھی تبصرہ کر رہے جسے سن کر ہنسی آرہی تھی کہ کوئی معقول دلیل نہیں تھی انکے پاس.
میں ایسی جماعت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کا ایجینڈ بننا کبھی پسند نہیں کروں گی. اور اپنی عقل کو گروی نہیں رکھوں گی کہ ہر پوسٹ کو دیکھ کر مایوسی کا شکار ہو جاؤں. میں بد دیانتی کرنے والوں کے پروپیگنڈے کاشکار ہر گز نہیں ہوں. کیونکہ میں تحریک انصاف اور جماعت کو اقتدار میں رکھ کر آزماوں گی میں اپنے وطن عزیز کو دیانتدار اور مخلص لوگوں کے ہاتھوں میں دینے کا فیصلہ کر چکی ہوں.

اپنا تبصرہ لکھیں