صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں جمعے کو نماز عید کی امامت کرانے پر تین امام مساجد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔جیو نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مقدمات پنجاب مینٹینینس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کے تحت درج کیے گئے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں جمعرات کو عید منائی گئی تھی تاہم تینوں مساجد کے پیش اماموں نے ایک روز بعد عیدمنائی تھی۔