مردہ قرار دیے جانے والے جرمن بچے کا انکشاف
پڑدادی سے مل آیا ہوں مجھے کہا فوراً واپس جائو تو واپس آگیا۔پال
جرمن بچہ جھیل میں ڈوب گیا۔ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
تین گھنٹے بعد ہوش میں آ گیا۔
جھیل میں ڈوب کر تین گھنٹے اٹھارہ منٹ تک ڈاکٹروں کی طرف سے ٹیکنیکل طور پر مردہ قرار دینے والے بچے نے ہوش میں آنے کے بعد انکشاف کی اہے کہ اس نے جنت دیکھ لی ہے او ر اپنی پڑدادی سے بھی مل آیا ہے ۔جرمن اخبار بلڈ کی رپورٹ کے مطابق یہ تین سالہ بچہ جس کا نام پال بتایا گیا ہے۔برلن کے شمال میں واقع قصبہ لائچن کی جھیل میںڈوب گیا تھا اسے ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔تین گھنٹے اٹھارہ منٹ تک وہ بے جان پڑا رہا۔اسے بچانے کی کوششیں ختم کی جا رہی تھیں کہ اچانک اسکا دل دھڑکنے لگا اور اسے ہوش آگیا۔ڈاکٹروں کے مطابق انہوں نے پہلے ایسا واقعہ کبھی ملاحظہ نہیںکیا۔اس بچے نے ہوش میں آنے کے بعد بتایا کہ وہ تو اپنی پڑدادی کے پاس تھا۔انہوں نے مجھے کہا فوری واپس چلے جائو تو میں واپس آگیا۔