نہال صغیر
جنسوا کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی لمیٹڈ نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں سیلف ہیلپ گروپ (SHG) کے ارکان کو چیکس تقسیم کیے گئے۔ اس اہم موقع پر خصوصی مہمان کے طور پر برطانیہ سے آئے ہوئے معزز مہمان مفتی برکت اللہ ، جو کہ شریعت کے اسکالر اور فتوٰی کمیٹی برطانیہ کے رکن ہیں، نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ، ڈاکٹر رحمت اللہ ، جو جنسوا کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی کے چیئرمین ہیں، اور شیخ محمد سلیم ، جو کہ فیڈریشن آف انڈین ٹریڈ یونین کے قومی صدر ہیں، بھی موجود تھے۔
مفتی برکت اللہ نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ “دینے والا ہاتھ لینے والے ہاتھ سے بہتر ہوتا ہے۔” انہوں نے کہا کہ ہمیں سود سے بچتے ہوئے اپنے کام کو آگے بڑھانا چاہیے اور جب ہماری ضروریات پوری ہوں، تو ہمیں دوسروں کی مدد کرنی چاہیے۔
شیخ محمد سلیم نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک قرض ہے جو ایک دوسرے کی ضمانت پر دیا جاتا ہے۔ اس قرض کا مقصد معاشرتی تعاون کو فروغ دینا ہے اور اس کے ذریعے خواتین اور دیگر کمزور طبقوں کو معاشی خود کفالت کی طرف قدم بڑھانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
آخر میں، مفتی برکت اللہ نے قرض سے نجات کے لیے دعائیں اور بہت سے سوالات کے جوابات دیے، جن سے شرکاء کو بہت فائدہ ہوا۔
یہ تقریب ایک اہم قدم ہے جو جنسیوا کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی لمیٹڈ نے معاشرتی بہتری کے لیے اٹھایا ہے، اور اس کے ذریعے لوگوں میں مالی مدد اور خودکفالت کے بارے میں آگاہی پھیلائی جا رہی ہے۔