تیز طوفانی ہوائوں کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے اور گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ ساس برگ شہر میں ایک گھر کی چھت اڑ گئی جب کہ پولیس نے مقامی آبادی کو گھروں کے اندر رہنے کے لیے کہا تاکہ ہو امیں اڑنے والے تباہ شدہ گھروں اور درختوں کے حصے کسی سے نہ ٹکرائیں۔ جبکہ کئی کھڑی ہوئی گاڑیوںکے ان حصوں کے ٹکرانے سے نقصان پہنچا۔لارویک میں ایک گھر کی چھت اکھڑ گئی اسے آگ بجھانے والے عملے نے بروقت مداخلت سے ٹوٹنے سے بچا لیا
جبکہ مشرقی حصے میں کئی درخت ٹوٹنے کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئیں اور فائر بریگیڈ کے عملے کو ایک کرسمس درخت کو بچانا پڑاجبکہ ماہرین موسمیات نے عوام کو تیز ہوائوں،چھ میٹر بلند سمندری لہروں اور برفانی پھسلن سے خبردار کیا تھا۔ج سکے نتیجے میں ڈرائیونگ میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
سمندری ایمرجسنی کے بحری جہاز کے کپتان Christensen کرستیسن کا کہنا ہے کہ وہ منگل کے روز سمندر میں تھے جہاں تیز ہوائوں کی وجہ سے سمندری ٹریفک بھی تعطل کا شکار رہی۔
NTB/UFN