فضائی سفر کے دوران لوگ کھڑکی کے ساتھ والی سیٹ حاصل کرنا پسند کرتے ہیں لیکن اب ایک ایئرہوسٹس نے اس سیٹ کے متعلق ایسی بات کہہ دی ہے کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق لنڈا فرگوسن نامی یہ ایئرہوسٹس 24سالہ تجربہ رکھتی ہے جس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر بتایا ہے کہ کھڑکی والی سیٹ کے ساتھ موجود دیوار جہاز کی ان جگہوں میں سے ایک ہے جو سب سے زیادہ گندی ہوتی ہیں اور مسافروں کو ان جگہوں سے دور رہنا چاہیے۔
لنڈا فرگوسن کا کہنا تھا کہ اگر آپ کھڑکی والی سیٹ لیتے ہیں تو ساتھ دیوار پر کہنی رکھنے اور چھونے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ سیٹوں کی آرم ریسٹ، ٹرے اور ٹوائلٹ کے ہینڈل جہاز کی سب سے زیادہ گندی جگہوں میں شامل ہیں۔ان جگہوں کو ہاتھ لگنے کے بعد اچھی طرح دھوئے بغیر ہاتھ کو چہرے کے قریب مت لیجائیں۔ کورونا وائرس کی وباءکے دنوں میں ان جگہوں سے ہاتھ چھونے کے بعد سینی ٹائزر کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔“