) پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر برطانوی ایئرلائن کے غیرذمہ دارانہ رویے پر رو پڑیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں ہیتھرو ایئرپورٹ پر نادیہ جمیل نے آبدیدہ لہجے میں ایک ویڈیو بیان شیئر کیا۔انہوں نے کہا کہ برٹش ایئرویز کی جانب سے ان کے ساتھ کیا جانے والا سلوک کسی دھچکے سے کم نہیں ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ وہ شام کو 6 بج کر 30 منٹ پر ائیرپورٹ پہنچ گئی تھیں اور رات کے 11 بجے جب انہوں نے ویڈیو بنائی وہ اس وقت تنہا تھیں۔انہوں نے کہا کہ ‘میں نے ایئرلائن کے عملے کو اپنی طبیعت کے حوالے سے آگاہ کیا تھا، وہ مجھے ایسے کیسے چھوڑ کر چلے گئے؟ میں مسلسل مدد کے لیے پکارتی رہی لیکن سب نے نظرانداز کیا، مجھے آف لوڈ کرنے کے بعد کم از کم کچھ مدد کردیتے۔
ویڈیو بیان میں نادیہ جمیل نے روتے ہوئے کہا کہ یہ میرا سامان ہے، یہ میری وہیل چیئر ہے جس کے پہیے نہیں ہیں کہ میں اسے خود بھی نہیں چلاسکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں میری مدد کے لیے کوئی اٹینڈنٹ، کوئی فرد موجود نہیں ہے اور وہ سب مجھے یہاں تنہا چھوڑ کر جاچکے ہیں۔نادیہ جمیل نے مزید کہا کہ میں کوشش کررہی ہوں کہ کسی طرح اٹھوں اور اپنا سامان لے کر باہر جاوں اور کیب کرواوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیر (5 جولائی) کو میں پاکستانی ہائی کمیشن جاوں گی، برٹش ایئرویز کے عملے نے پہلے مجھ سے ایک دستاویز مانگی لیکن ابتدائی طور پر وہ مجھے نہیں ملا جب وہ ڈاکیومنٹ مجھے مل گیا تو انہوں نے کہا کہ جو آپ کے پاس موجود ہے یہ بیکار ہے۔