حساب کا امتحان دینے والے طلباء کے لیے فری ٓن لائن ٹیوشن

منگل کے روز ناروے میں سیکنڈری اسکول کے دسویں کلاس کے امتحان میں حساب کا امتحان دینے والے طلباء کے لیے آن لائن ٹیوشن سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔جوکہ شام آٹھ بجے سے لے کر رات آٹھ بجے تک طلباء کی مدد کریں گے۔پچھلے سال طلباء نے تین اعشاریہ تین فیصدنتیجہ ظاہر کیا تھا جو کہ بہت کم اوسط ہے۔اس لیے طلباء کے لیے آن لائن امتحان کی تیاری کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ طلباء میتھس کا امتحان اچھے نمبروں میں پاس کر سکیں۔جمعہ کے روز طلباء کو یہ پتہ چلے گا کہ انہیں کس مضمون میں امتحان دینا ہے۔طلباء کو نارویجن ،انگلش سامسک یا میتھس میں سے کسی ایک مضمون میں امتحان دینا پڑے گا۔تاہم ٹیوشن سینٹر کے سربراہ سورلیS248rlie. کا کہنا ہے کہ باقی مضامن میں طلباہ خود تیاری کر سکتے ہیں۔صرف میتھس کا مضمون ہی سب سے مشکل ہے۔اس فری ٹیوشن سینٹر پر پانچ ملین کراؤن کی لاگت آئی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں