یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے قصبے نجران کے قریب کیے جانے والے حملے کی ویڈیوز جاری کردی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سعودی فوجی کسی مزاحمت کے بغیر ہی ہتھیار ڈالتے چلے جارہے ہیں۔
حوثی باغیوں کے ترجمان یحییٰ سریع کا کہنا ہے کہ باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے اندر گھس کر کارروائی کی گئی جس میں سعودی عرب کی 3 بریگیڈز کو شکست دی گئی اور 500 فوجیوں کو ہلاک کرکے ہزاروں کو جنگی قیدی بنالیا گیا۔
حوثی باغیوں کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے کس طرح میزائلوں کے ذریعے فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا گیا اور پھر سعودی فوج کے ٹھکانے پر کارروائی کی گئی۔ ویڈیو میں سعودی عرب کے فوجیوں کی بڑی تعداد کو ہتھیار ڈالتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔