حکومت حاجیوں کو پیسے واپس کرے گی ، بڑی خوشخبری آ گئی

حکومت حاجیوں کو پیسے واپس کرے گی ، بڑی خوشخبری آ گئی

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ حجاج کرام کو 25 سے 58 ہزار روپے تک واپس ملیں گے ۔تفصیلات کے مطابق نورالحق قادری کا کہناتھا کہ حاجیوں کو سعودی عرب میں دوران حج اخراجات کم ہونے پر پیسے واپس کیے جارہے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ حجاج کرام کو بنیادی سہولیات دی جائیں، جب سعودی شہزادے پاکستان آئے تھے تو وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہمیں بھی روڈ ٹو مکہ کی سہولت دی جائے، کل سے 25 سے 30 ہزار افراد اسلام آباد روڈ تو مکہ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے جس کے لیے 61 رکنی عملہ پہنچ چکا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ پہلی مرتبہ ایک لاکھ 75 ہزار سے بڑھ کر دو لاکھ حاجی اپنا فریضہ ادا کریں گے، حاجیوں کے لیے پہلی بار ای ویزہ کی سہولت دی جائے گی، جب کہ حجاج کرام کو 25 سے 58 ہزار روپے واپس ملیں گے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 23 ہزار 316 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب افراد کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کردیا گیا ہے، کامیاب درخواست گزار 10 جولائی تک وزارت کی مختص کردہ بینکس کی برانچوں میں رقوم اور فارم جمع کرواسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں