سندھ حکومت نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔
نجی ٹی وی چینل جی این این نے محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے حوالے سے بتایا کہ 30 اکتوبر بروز جمعۃ المبارک صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی ۔
سندھ حکومت کا 12ربیع الاول عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے موقع پر 30 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان۔
یادرہے کہ کئی عرب ممالک نے بھی اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کررکھا ہے ، متحدہ عرب امارات کی فیڈرل حکومت نے کہا ہے کہ جمعرات 29 اکتوبر کو 12 ربیع الاول (عید میلاد النبی) کی تعطیل ہوگی۔ہیومن ریسورسز ادارے نے کہا ہے کہ ’ کابینہ سے مقرر کردہ سرکاری تعطیلات میں 12 ربیع الاول بھی شامل ہے، اس موقع پر ملک کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان، نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے‘۔
ادھر کویت کے سول سروس کمیشن نے بھی چھٹی کا اعلان کیا ہے ۔