حیدر آبادی مرغ کڑاہی بنانے کا طریقہ

حیدر آبادی مرغ کڑاہی بنانے کا طریقہ

اجزاء

مرغی: دو کلو

دہی: 2 کپ

پیاز: 4 عدد

ہری مرچ: 8 عدد

ادرک لہسن پیسٹ: 3 کھانے کے چمچ

ہلدی پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

مونگ پھلی کے دانے: 1 چوتھائی کپ

ہرا دھنیہ: 1 تہائی کپ

پودینہ: 1 تہائی کپ

سورج مکھی کے بیج: 1 کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر: 2 چائے کے چمچ

لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچ

تیل: تلنے کے لیے

گھی: 2 تہائی کپ

کھوپرا: 2 تہائی کپ

نمک: حسب ذائقہ

کاجو، بادام: 1 تہائی کپ

ترکیب

مرغی کے ٹکڑے کر کے دھولیں، مونگ پھلی اور سورج مکھی کے بیج کوٹ لیں۔ دہی کو ایک پیالے میں پھینٹ لیں۔ ایک پین میں تیل گرم کر کے کاجو اور بادام تل کر گولڈن براؤن کرلیں۔ اب گھی کو گرم کر کے پیاز فرائی کرلیں، سنہرا ہونے پر ادرک لہسن پیسٹ ڈال دیں۔ ایک منٹ بعد ہلدی، نمک اور ہری مرچ ڈال دیں۔ اب پسے ہوئے مونگ پھلی کے دانے، پسا ہوا کھوپرا اور دہی ڈال کر اتنا بھونیں کہ مصالحہ گھی چھوڑ دے۔ اب چکن ڈال کر تھوڑا سا بھونیں اور گلنے کے لیے تقریباً ایک کپ پانی ڈال دیں تاکہ چکن گل جائے۔ اس کے بعد گرم مصالحہ پاؤڈر چھڑک دیں۔ ساتھ ہی ہرا دھنیہ اور ہرا پودینہ ڈال دیں۔ لیموں کا رس، تلے ہوئے کاجو اور بادام بھی ڈال دیں۔ ایک ڈش میں نکال کر گرما گرم روٹی یا پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں