خاتون ٹیچر نے چند ماہ میں ہی 20کلوگرام وزن کم کر لیا، مگر کیسے؟ موٹاپے سے پریشان لوگوں کی مشکل آسان کر دی

خاتون ٹیچر نے چند ماہ میں ہی 20کلوگرام وزن کم کر لیا، مگر کیسے؟ موٹاپے سے پریشان لوگوں کی مشکل آسان کر دی

موٹاپے سے نجات حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں لیکن بھارت میں ایک خاتون ٹیچر نے ایسے طریقے سے اپنے وزن میں 20کلوگرام کمی کر لی ہے کہ اس مشکل کو آسان کر دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس 28سالہ ٹیچر کا نام چیتنا مدان ہے جو دارالحکومت نئی دہلی کی رہائشی ہے۔ ایک وقت میں اس کا وزن 85کلوگرام تک پہنچ گیا تھا اور قد محض 5فٹ ہونے کی وجہ سے وہ گوشت کا پہاڑ نظر آتی تھی تاہم اس نے گزشتہ 6ماہ کے عرصے میں اپنی وزن میں 20کلوگرام کمی کر لی ہے اور اب ایسی سلم سمارٹ ہو گئی ہے کہ لوگ پہچان نہیں پاتے۔جیتنا کا کہنا تھا کہ ”موٹاپے کے دنوں میں میرے لیے سب سے تکلیف دہ بات یہ ہوتی تھی کہ مجھے جو بھی لباس پسند آتا تھا وہ مجھے چھوٹا ہوتا تھا۔ میرے اردگر لوگوں نے مجھے بہت سے ڈائٹنگ کے طریقے بتائے لیکن کچھ بھی کارگر ثابت ہوا۔ 6ماہ قبل میں نے تہیہ کر لیا کہ اب مجھے وزن کم کرنا ہے۔ چنانچہ میں نے خوراک اور ورزش کا ایک پلان بنایا۔“

چیتنا نے بتایا کہ ”میں ناشتے میں جئی کا دلیہ، بالائی اترا دودھ اور شہد کھاتی تھی۔ دوپہر کے کھانے میں چپاتی، تھوڑے سے چاول، ایک پلیٹ سلاد، ایک پیالہ دال اور سبزی، جبکہ رات کے کھانے میں ایک پلیٹ سلاد اور ایک پیالہ سوپ لیتی تھی۔ اس کے علاوہ میں ورزش کرنے سے پہلے ایک سیب کھاتی اور ایک کپ سبز چائے پیتی۔ ورزش کے بعد میں سپراﺅٹس اور چند انڈوں کی سفیدی کھاتی تھی۔ اس کے علاوہ میں گاہے آلو کا سینڈوچ اور چکن سیخ کباب کھاتی تھی۔ “

چیتنا نے ورزش کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ”میں نے کبھی کوئی ایک مخصوص ورزش نہیں کی بلکہ میں ورزش کے طریقے بدلتی رہتی تھی۔ میں کبھی جاگنگ کرتی، کبھی یوگا، کبھی دوڑ لگاتی اور کبھی واک کرتی۔ کبھی میں جم میں جا کر کسرت کرتی تھی۔ جب میں نے وزن کم کرنے کا تہیہ کیا تو میں نے قسم کھائی تھی کہ میں فرائی کھانوں کے قریب نہیں جاﺅں گی اور میں اپنی اس قسم پر کاربند رہی۔ 6ماہ تک میں اپنے اس معمول پر عمل پیرا رہی۔ ابتداءمیں وزن میں کمی کی شرح بہت سست رہی جس پر میں مایوس بھی ہوئی لیکن پھر بھی میں نے اس پلان پر عمل جاری رکھا۔ تین ماہ بعد میرا وزن تیزی سے کم ہونے لگا اور آج میں وہ چیتنا بن چکی ہوں جو میں بہت عرصے سے بننا چاہتی تھی لیکن اب تک ناکام رہی تھی۔“

اپنا تبصرہ لکھیں