مصر کے ٹی وی پر لائیو پروگرام کے دوران ناظرین نے ایسی چیز دیکھ لی کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مصر کے ٹی وی چینل پر جاری ایک پروگرام میں خاتون صوفے پر بیٹھی اور اپنے انٹریو میں انتہائی مصروف دکھائی دیتی ہے اور اتنی دیر میں صوفے پیچھے سے ایک ہاتھ دکھائی دیتاہے جو کہ ممکنہ طور پر کسی ساتھی رکن ہے جو انہیں کچھ پکڑانے کی کوشش کر رہاہے تاہم اس تصویر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر رکھاہے اور ہنسی کا زلزلہ بھی آیا ہواہے ۔اس واقعے کے بعد چینل میں تحقیقات بھی کی گئیں کہ آخر یہ کیسے اور کیوں پیش آیا ۔ٹی وی چینل کے صدر سامیح راجائے کا کہناہے کہ ساتھی رکن خاتون اینکر کو دراصل ایک کاغذ پکڑانے کی کوشش کر رہاتھا جس پر مہمانوں کے نام لکھے ہوئے تھے لیکن اس کا ہاتھ یہ کیمرے کی آنکھ سے نہ بچ پایا ۔
Recent Comments