جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا میں ایک خاتون نے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ سے برگر خریدا اور جب اسے کھانے لگی تو اس میں سے ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ سن کر ہی لوگوں کے اوسان خطا ہو جائیں۔ دی سن کے مطابق بولیویا کے شہر سانتا کرو ڈی لا سیئرا کی رہائشی اس خاتون کا نام سٹیفنی بینز بتایا گیا ہے جس نے ریسٹورنٹ سے ہاٹ برگر خریدا اور جب اسے ایک لقمہ لیا تو بدبو محسوس ہوئی۔
سٹیفنی جو لقمہ لے چکی تھی، اس نے اسے منہ سے نکال کر دیکھا تو اس میں گوشت کا ایک ایسا ٹکڑا موجود تھا جس سے بدبو آ رہی تھی اور اس کی ہیئت بھی مشکوک سی تھی۔ اس نے باقی برگر کھول کر دیکھا تو یہ دیکھ کر اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی کے اس برگر میں گلی سڑی ایک انسانی انگلی موجود تھی اور لقمہ لینے سے اسی انگلی کا ایک حصہ کٹ کر اس کے منہ میں چلا گیا تھا۔