موس کے شہری خالد کھٹانہ کی تصنیف کردہ کتاب کو پاکستان میں علامہ اقبال یونیورسٹی کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔۔خالد کھٹانہ اپنی اس کامیابی اور اردو زبان کی خدمت پر مباکباد کے مستحق ہیں۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے ابتدائی تعلیم کے لیے چوہدری محمد خالد کھٹانہ کی کتاب ،ابتدائی اردو قائدہ،کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے تعلیمی نصاب میں شامل کر کے پاکستان سے ناخواندگی کو ختم کرنے کا عزم کیا ہے۔ایک خصوصی تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر احمد سانگی نے کھٹانہ صاحب کی کوششوں کو یونیورسٹی شیلڈ سے نوازتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ماہر تعلیم داکٹر آتش درانی نے کتاب کا جائزہ لیتے ہوئے اسکی فنّی تخلیق پر انتہائی جامع الفاظ میںتبصرہ کرتے ہوئے فرمایاکہ یہ کتاب برسوں کے مشکل تعلیمی سفر کو ہفتوں کی مسافت پر لے آئی ہے۔سلیبس میں رائج کئی بڑی بڑی کتابوں کی نسبت اس چھوٹی کتاب کی مدد سے پاکستان میں انشااللہ جلد ہی شرح خواندگی میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔