سعودی عرب کی جنرل کورٹ نے عورتوں پر نقاب کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریاض کے جنرل کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب خواتین احاطہ عدالت میں بغیر چہرہ ڈھانپے بھی داخل ہوسکتی ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ انہوں نے مناسب لباس زیب تن کیا ہو۔
گزشتہ برس سعودی جنرل کورٹ نے ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ خواتین احاطہ عدالت کے اندر بغیر نقاب یعنی چہرے کو ڈھانپے بغیر داخل نہیں ہوسکتیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں سینماﺅں کو بھی دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد پاکستان کی فلم پرچی سعودی عرب میں نمائش کیلئے پیش ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہو گی ۔
دوسری جانب سعودی اتحادی گروپ نے حوثی باغیوں کے میزائل کا ذخیرہ تباہ کر دیاہے ، حوثی باغیوں کامیزائل سازکارخانہ شہر سعدیہ میں تھا ، تباہ اسلحہ میں زمین سے زمین پر مار کرنیوالے میزائل بھی شامل ہیں، شامی اپوزیشن نے روس کے زیرانتظام مذاکرات مستردکردیے۔
Recent Comments