داعش پر فتح حاصل کرلی،افغان صدر کا دعویٰ لیکن طالبان نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران رہ گئے

داعش پر فتح حاصل کرلی،افغان صدر کا دعویٰ لیکن طالبان نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران رہ گئے

افغان صدر اشرف غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں سے داعش کا خاتمہ کردیا گیاہے،دہشت گردوں نے سرینڈر کردیا ہے جس کے بعد سکیورٹی فورسز کو ان پر مکمل فتح حاصل ہوگئی ہے تاہم طالبان نے حیرت انگیز بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ اشرف غنی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے اورحکومت کا اس حوالے سے کردار صفرہے۔

افغان صدر کے مطابق گزشتہ دنوں چھ سو سے زائد داعش جنگجووں نے اپنے اہلخانہ کے ساتھ حکومت کے سامنے ہتھیارڈال دیئے ہیں۔حکام کے مطابق داعش کے سرینڈر کی وجہ فنڈز کی کمی، افغان اور اتحادی فورسز کی بمباری اور بہادری کا فقدان ہے۔

ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ ایک سال پہلے تک کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہہ ہم کچھ اس کیخلاف کرسکتے ہیں لیکن آج داعش پر فتح حاصل کرلی گئی ہے۔انہوں نے کہا جنگجووں نے ہتھیار پھینک دیئے ہیں جس کے بعد متعلقہ حکام کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی سے پیش آئیں۔

افغانستان کا کہنا ہے کہ زیرحراست جنگجووں میں پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، ایران ،آذر بائیجان، قزاقستان اور مالدیپ کے شہری شامل ہیں۔

دوسری جانب افغان طالبان نے صدر اشرف غنی کے بیان کو مضحکہ خیز قراردیا ہے۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ننگر ہار کے لوگ گواہ ہیں کہ داعش کی شکست میں افغان حکومت کا کردار صفر ہے۔

افغان صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل ہی افغان حکومت نے دو غیر ملکی پروفیسرز کی رہائی کے بدلے میں تین طالبان لیڈرز کو رہا کیاہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں