ایک انگریز ہندوستان میں جنگلات کے محکمہ کا بڑا افسر بن کر آیا۔
جنگل میں ہی اُسے ایک بنگلہ رہائش کے لئے اور ذاتی خدمت کے لئے ایک کم پڑھا لکھا خان ساماں ملا تھا
یہی خان ساماں بنگلے کا چوکیدار بھی تھا۔۔۔۔۔
ایک مرتبہ انگریز افسر دیر رات گئے اپنے بنگلے پر واپس آیا تو بنگلے کا دروازہ اندر سے بند ملا۔
انگریز افسر زور،زور سے چیخنے لگا کہ Open the door,
Open the door
مگر دروازہ نہیں کھلا۔۔۔
انگریز واپس ایک ہندوستانی دوست کے گھر چلا گیا اور اُس سے سارا واقعہ بیان کیا۔
دوست نے سارا واقعہ سُننے کے بعد انگریز افسر کو صلاح دی کہ
آئندہ جب کبھی وہ دیر رات گئے اپنے بنگلے پر واپس آئے اور دروازے کو اندر سے مقفل پائے
تو دروازے پر کھڑے ہو کر بلند آواز میں بار،بار کہے کہ
There was a cold day.
انگریز افسر نے اگلی مرتبہ یہی نسخہ آزمایا تو دیکھا کہ چوکیدار نے فوراً بنگلے کا گیٹ کھول دیا۔
انگریز افسر حیرت میں پڑ گیا اور اپنی حیرت کا اظہار اُسی دوست سے کیا۔
دوست نے جواب دیا کہ آپ کا چوکیدار کم پڑھا لکھا ہے
لہٰذا Open the door کے مطلب کو کیا سمجھتا۔
البتہ جب آپ نے
There was a cold day
جملے کو بار،بار بلند آواز میں کہا تو آپ کا چوکیدار سمجھا
کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ
“دروازہ کھول دے”
اور اُس نے دروازہ کھول دیا۔۔۔۔۔
ہا ہا واقعئی بہت دلچسپ قصہ ہے کیا کہنے جی
اسی طرح ہمارے ہاں نارویجن زبان کی وجہ سے بھی کئی لطیفے بنتے ہیں میں بھی کسی روز بتائوں گی آپ کو۔