سیارچہ پر لینڈ کرنے کی تیاری
خلا ء میں بھیجا جانے والے خلائی جہاز اپنے روبوٹ Philae فیلے کے ساتھ آج صبح اپنے دس سالہ سفر کے اختتام پر بالآخر منزل پہ پہنچ گیا۔ بدھ کی صبح خلائی جہاز کا روبوٹ سیارچہ کی سطح پر لینڈ کرنے کی تیاری میں تھا۔ لیکن سائنسدان کنفیوز ہو رہے ہیں ۔اس لیے کچھ بھی غلط ہو سکتا ہے۔بدھ کے روز پروگرام کے مطابق روبوٹ کو لینڈ کرتے وقت سیارچہ کی سطح پر مضبوطی سے قدم رکھنے ہوں گے۔بصورت دیگر روبوٹ ایک بار پھر خلاء میں تباہ ہو سکتا ہے۔خلائی جہاز نے اس سیارچے پر پہنچنے میں دس سال لگائے ہیں۔خلائی جہاز روبوٹ کو سیارے کی سطح پر اتارنے کے سگنل کا جواب موصول ہونے میں اٹھائیس منٹ کا وقت لگتا ہے۔
روبوٹ سیارہ کی سطح پر اترنے میں سات گھنٹے لگائے گا۔اس کے بعد تصاویر بھیجے گا۔نارویجن خلائی سینٹر کے ڈائیریکٹر Terje Wahl تھیرجے وال کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ کو لینڈ کرنے کے لیے احتیاط سے کام لینا ہو گا سطح کو سخت ہونا چاہیے اور نوکیلی سطح پر نہیں اترنا چاہیے۔یہ پہلا تاریخی واقعہ ہے کہ روبوٹ ایک سیارچہ پر لینڈ کر رہا ہے۔وہاں کشش ثکل کم ہو نے کی وجہ سے روبوٹ کو حرکت کرنے میں مشکل کا سامناہے خدشہ ہے کہ وہ کہیں پھٹ نہ جائے۔روبوٹ میں موٹر نہ ہونے کی وجہ سے وہ پیچھے نہیں مڑ سکتا۔آندریا کے مطابق ہمیں اس وقت خوش قسمتی کی ضرورت ہے ۔
تاہم دلچسپی رکھنے والے لوگ اس نیٹ سائٹ پر اس روبوٹ کی نقل و حمل کو ملاحظہ کر سکتے ہیں
www.esa.int