آج جو بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کے اسکول کا بیگ اتنا وزنی ہے کہ الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے پانچویں کلاس کے بچے کا اسکول بیگ دس کلو کا ہوتا ہے بیچارہ اسکول سے آتے جاتے تھک جاتا ہے جب کہ روزآنہ دن کے حساب سے الگ الگ پریڈ ہوتا ہے مگر ٹیچر حضرات سب کتابیں کاپیاں بچوں سے منگوا لیتے ہیں جس سے اس کے بیگ کا وزن بڑھ جاتا ہے۔ اس بیگ کے وزن سے بچوں کے والدین بھی کافی پریشان ہیں۔ اس کا کوئی حل نہیں نکل رہا ہے۔
دس کلو کا بیگ ٹانگے پیٹھ پر بچہ چلا
بوجھ اتنا لاد کر اسکول میں پڑھ پائے گا
شکایت سن کر ٹیچر نے مسکرا کر یہ کہا
کچھ نہ بن پایا تو پیارے پھر قلی بن جائے گا
آصف پلاسٹک والا
ربانی ٹاور، آگری پاڑہ، ممبئی11-
9323793996