عالمی اداروں نے بھارت کو رہنے کیلئے بدترین خطرناک ملک قراردےدیاجبکہ پاکستان کا2020 میں سیاحت کیلئے پسندیدہ ترین ممالک میں پہلا نمبرہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق دی سپیکٹیٹرانڈیکس نے دنیاکے خطرناک ترین مقامات کی فہرست جاری کردی،فہرست میں دنیاکے خطرناک ترین ممالک میں بھارت پانچویں نمبرپرہے،بھارت سکونت کے اعتبار سے انتہائی خطرناک ممالک میں شامل ہے۔
دی سپیکٹیٹرانڈیکس کے مطابق خطرناک ترین ممالک میں برازیل پہلے،جنوبی افریقہ دوسرے اورنائیجیریاتیسرے ،ارجنٹیناچوتھے،بھارت پانچویں،پیروچھٹے،کینیا ساتویں، یوکرائن آٹھویں اورترکی دسویں نمبرپرہے۔20ممالک کی فہرست میں برطانیہ کا12واں اورامریکہ کا16واں نمبرہے۔
دی سپیکٹیٹرانڈیکس نے انسانی حقوق اورعام آدمی کے استحصال کو انڈیکس کا حصہ بنایاہے،بچوں اورخواتین سے زیادتی کے واقعات کو بھی انڈیکس میں شامل کیاگیا ہے،شہریوں کے حقوق غصب کرنا،آزادی اظہار پر پابندی اوربنیادی حقوق سے محروم رکھنا بھی شامل انڈیکس میں شامل ہیں۔بھارتی حکومت کامقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قانون نافذ کرکے بدترین لاک ڈاﺅن جاری ہے،بھارت کا متنازعہ شہریت قانون، ہندوتواکی ترویج اوراقلیتوں کے حقوق غصب کرنے کا باعث ہے،دی سپیکٹیٹرانڈیکس میں انسانی اقدار کیخلاف معاشرتی برائیوں پر مبنی تمام نکات کو شامل کیاگیا ہے
یاد رہے کہ عالمی اداروں کی رپورٹ میں پاکستان کا2020 میں سیاحت کیلئے پسندیدہ ترین ممالک میں پہلا نمبرہے.