دنیا میں سب سے ذیادہ اجرت دینے والی نارویجن کمپنیاں

دنیا میں سب سے ذیادہ اجرت دینے والی نارویجن کمپنیاں


ناروے میں تیل اور گیس کی کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین سب سے ذیادہ تنخواہیں حاصل کرتے ہیں۔انکا شمار اس شعبے میں کام کرنے والے دنیا بھر کے ملازمین میں سب سے ذیادہ تنخواہیں پانے والے ملازمین میں ہوتا ہے۔ایک نئی رپورٹ کے مطابق ان ملازموں کا شمار دنیا میں اسی شعبے میں ملازمت کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے ایک سو پچیس فیصد کے تناسب سے ذیادہ ہیں۔یہ ر[پورٹ نارویجن تیل اور گیس کی کمپنیوں کے ملازمین کے پنشن کے مطالبے کے بعد تیار کی گئی۔یہ مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں ملازمین نے ہڑتال کی دھمکی دے دی تھی۔
نارویجن تیل کی یونین اے ایف اے کی لیڈر مارت ریست کے مطابق اچھی تنخواہوں کا تعلق ذیادہ تر دیر تک کام کرنے سے ہے۔ان کے کام کرنے کا دورانیہ سولہ سے اٹھارہ گھنٹے ہے۔ملازمین کے کام کے دورانیہ کا تناسب سولہ سے سترہ گھنٹے ہے۔ جبکہ اسٹاف ممبرز کم ہونے کی وجہ سے ان کمپنیوں میں مزید ملازمین کو عارضی ملازمتیں دی گئی ہیں۔اس وقت اس شعبے میں تنخواہوں کی مد میںفی کس اوسطاً آمدن
585  ہزار  نارویجن کرائون ہے۔لیکن نارویجن آئیل انڈسٹری ان تنخواہوں کی وجہ سے حیران و پریشان ہے۔ناروے میں او ای سی ڈی کے ممبر ممالک کی نسبت تنخواہوں کے اخراجات پچاس تا  ساٹھ فیصد ذیادہ ہیں۔جبکہ شہروں سے باہر یہ تناسب اور اپر چلا جاتا ہے۔اس رپورٹ کی تیاری میں چودہ ہزار افراد نے حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں