ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا بحری جہاز آئیکون آف دی سیز 27 جنوری 2024 کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی سے اولین سفر پر روانہ ہوا تھا
رائل کیریبین نامی کمپنی کا یہ بحری جہاز اولین سفر سے قبل پورٹو ریکو کی بندرگاہ پونسائی پر لنگر انداز ہوا ہے جہاں اس کا ریگولیٹری معائنہ کیا جا رہا
رائل کیریبین کے صدر اور چیف ایگزیکٹو مائیکل بیلے نے ایک فیس بک پوسٹ میں اس بارے میں بتایا۔
انہوں نے بتایا کہ اگلے چند دن تک بحری جہاز کا معائنہ کیا جائے گا جبکہ عملے کے مزید افراد بھی اس پر سوار ہوں گے۔
اس بحری جہاز میں 20 عرشے ہیں اور اس میں ایک وقت میں 5610 مسافر اور عملے کے 2350 افراد سفر کرسکیں گے۔
مائیکل بیلے کے مطابق آئیکون آف دی سیز 9 جنوری کو میامی پہنچے گا اور اولین سفر کی تیاریاں جاری ہیں۔
خیال رہے کہ یہ بحری جہاز 27 نومبر 2023 کو فن لینڈ میں رائل کیریبین کے حوالے کیا گیا تھا۔
اس بحری جہاز کی تعمیر 900 دنوں میں مکمل ہوئی اور 27 جنوری کو یہ میامی سے کیریبین کے لیے روانہ ہوا
یہ 1198 فٹ بلند جہاز ہے جس کا وزن 2 لاکھ 50 ہزار 800 ٹن ہے،