دنیا کی پہلی ایئرلائن جو کرونا وائرس کا شکار ہوگئی، دیوالیہ ہوگئی

دنیا کی پہلی ایئرلائن جو کرونا وائرس کا شکار ہوگئی، دیوالیہ ہوگئی

کورونا وائرس کے باعث کئی طرح کے کاروبار اور کمپنیاں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں اور یورپی فضائی کمپنی ’فلائی بی‘ کا توراتوں رات دیوالیہ ہی نکل گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق گزشتہ روز فلائی بی کے آپریشنز اچانک روک دیئے گئے۔ کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی اور کئی پروازوں کے روٹ بدل کر غلط ایئرپورٹس پر اتار دی گئیں جس کے باعث ہزاروں مسافر دربدر ہو گئے۔ کمپنی کی ویب سائٹ نے بھی کام چھوڑ دیا ہے اور ایکسٹیئر ایئرپورٹ سمیت کئی ایئرپورٹس کی سکرینوں سے کمپنی کے سائنز بھی ہٹا دیئے گئے ہیں۔ اس صورتحال سے کمپنی کے 2300ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے کمپنی کا بزنس بہت متاثر ہوا تھا اور اٹلی سمیت دیگر یورپی ملکوں میں جب وائرس پہنچا تو اس ایئرلائنز کو کروڑوں ڈالرز کا مالی نقصان ہونا شروع ہو گیا۔ گزشتہ روز مانچسٹر ایئرپورٹ سے ایڈنبرا جانے والی ایک پرواز بھی روانگی سے کچھ وقت پہلے روک دی گئی جس سے سینکڑوں مسافر ایئرپورٹ پر خوار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ فلائی بی رواں سال جنوری میں ہی دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی تھی لیکن پھر اس کی مالی حالت سنبھل گئی مگر دو ہفتے بعد پھر اسے شدید مالی خسارہ ہونا شروع ہو گیا اور گزشتہ رات اسے اپنے آپریشنز روکنے پڑ گئے۔گزشتہ رات ہی فلائی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک اینڈرسن نے اپنے سٹاف کے نام ایک خط لکھاجس میں انہوں نے کمپنی کے آپریشنز بند ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ”کورونا وائرس کے دباﺅ کے باعث ہمیں ایک مشکل صورتحال درپیش ہے، جس کی وجہ سے ہمیں آپریشنز روکنے پڑ گئے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ خبر سٹاف کے لیے بہت مایوس کن اور افسوسناک ہو گی لیکن اس کے سوا کوئی چارہ بھی نہیں رہا۔“

اپنا تبصرہ لکھیں