آپ نے دنیا میں بہت عجیب انسان دیکھے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو چند ایسے انسانوں کے بارے میں بتائیں گے جن کے بارے میں جان کر آپ کو شدید حیرت ہو گی۔
وسیم ساحل
بالوں سے بھرا ہوا انسان
یو زن ہوان نامی اس چینی کے جسم پر ان گنت بال ہیں اور پہلی نظر میں وہ کوئی بن مانس یا ریچھ نظر آتا ہے اور اس کے جسم کا 96فیصد حصہ بالوں سے چھپا ہوا ہے۔یوزن ایک نارمل انسان پیدا ہوا تھا لیکن بعد میں اسے hypertrichosisنامی ایک بیماری ہوگئی جس میں بہت تیزی سے اوربہت زیادہ بال آتے ہیں۔اس بیماری کی وجہ سے اسے متعدد ٹی وی پروگرامز میں بلایا جاتا ہے لیکن اس نے اس بیماری کی وجہ سے کبھی ہمت نہیں ہاری اور ہمیشہ ایک نارمل
زندگی گزارتا
ہ
بڑے ہاتھوں والا بچہ
کلیم نامی یہ آٹھ سالہ بچہ بھارت میں رہتا ہے اور اس کے ہاتھ بہت ہی زیادہ بڑے ہیں۔اس کی ماں کا کہنا ہے کہ جب وہ پیدا ہوا تھا تب ہی اسے اپنے بیٹے کے اندر غیر معمولی پن نظر آگیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کے ہاتھوں کا وزن اس کے سر کے وزن سے بھی زیادہ ہے اور ان کی لمبائی ایک فٹ تک ہے۔
بڑے ہاتھوں کی وجہ سے وہ روزمرہ کے کام کرنے میں بہت دقت محسوس کرتا ہے۔یہاں تک کہ وہ اپنے جوتوں کے تسمے بھی نہیں باندھ پاتا۔
دوائیوں پر پلنے والے لوگ
اکثر لوگوں کو بہت شوق ہوتا ہے کہ ان کا جسم توانا، مضبوط اور خوبصورت نظر آئے اور اس مقصد کے لئے وہ سٹیورائیڈ(دوائیوں )کا سہارا لینے سے بھی گریز نہیں کرتا۔حالانکہ تحقیق سے ثابت ہو چکا ہے کہ ایسی تمام دوائیاں انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں لیکن پھر بھی یہ لوگ باز نہیں آتے اور ان ادویات کا استعمال کرتے ہیں۔
سب سے چھوٹا انسان
چندر بہادر ڈانگی نامی یہ نیپالی دنیا کا سب سے چھوٹا انسان ہے جو اس وقت زندہ ہے ۔اس کا قد ایک فٹ اور نو انچ ہے اور اس کے آٹھ بہن بھائی ہیں۔ اس کے دو بھائیوں اور دو بہنوںکا قد نارمل ہے جبکہ اس کے تین کا قد چار فٹ سے بھی کم ہے۔اس کے گاﺅں والے کبھی بھی اس سے عجیب سلوک نہیں کرتے اور اسے باقی انسانوں جیسا سمجھتے ہیں۔اسلئے وہ ایک نارمل زندگی گزارتا ہے
۔
۔
Ibrat ka Maqaam hai , ALLAH ka bht karam hai ehsaan hai jis ne humein normal banaya