ہورون گلوبل رچ لسٹ‘ کے مطابق چین میں دنیا کے سب سے زیادہ ارب پتی افراد رہتے ہیں،
چین میں ارب پتیوں کی تعداد ایک ہزار 58 ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادار ے کے مطابق ریسرچ پلیٹ فارم ’ہورون رپورٹ انکارپوریٹڈ‘ دنیا کے مخلتف ممالک میں کام کررہا ہے۔ جس نے ارب پتی افراد کی نئی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق 2020 میں کورونا وبا کے باوجود چین میں ارب پتی افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد بڑھ کر اب ایک ہزار 58 ہوگئی ہے۔ چین میں صرف ایک سال کے دوران ارب پتی افراد کی تعداد میں 259 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی عرصے میں امریکہ میں ارب پتی افراد کی تعداد 70 کے اضافے کے ساتھ 696 ہوچکی ہے۔
اس فہرست میں ہر اس شخص کو ارب پتی شمار کیا گیا ہے جس کے ذاتی اثاثوں کی مالیت کم از کم ایک ارب امریکی ڈالر کے مساوی یا اس سے زیادہ ہے۔پوری دنیا میں 3,228 ارب پتی موجود ہیں جبکہ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 414 زیادہ ہے۔