اسکول کی چھٹیوں میں شادی کی دھوم دھام تھی ، دُلہا دُلہن اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے جارہے ہیں۔ ان کے لیے ایک نصیحت آموز قصہ ہے ۔ ایک بیٹا شادی کے بعد اپنے والد کے پاس جاتا ہے اور کہتا ہے آپ ہماری نئے ازدواجی سفر کے لیے برکت نیک خواہش کی دُعا کریں اس کے والد اس سے کاغذ قلم اور ربر مانگتے ہیں، بیٹا جب کاغذ قلم اور ربر لے کر حاضر ہوتا ہے تو دُلہن کو بلاتے ہیں اور دونوں سے کہتے ہیں اس کاغذ پر قلم سے لکھو ، وہ دونوں لکھتے ہیں پھر باپ کہتا ہے اسے مٹا دو ، پھر کہتے ہیں لکھو پھر کہتے ہیں مٹا دو، بیٹا بہو لکھ کر مٹا دیتے ہیں ۔ باپ کہتا ہے میرے بچوں اگر ازدواجی زندگی میں تمہارے پاس ربر نہیں ہوگا جس سے تم اپنی بیوی کی غلطیاں اور کوتاہیاں مٹا اور معاف کرسکو اور اسی طرح اگر تمہاری بیوی کے پاس ربر نہ ہوا جس سے وہ تمہاری غلطیاں اور ناپسندیدہ باتیں مٹا سکے تو تمہارا بھی وہی حال ہوگا جو آج طلاق کا معاملہ عدالت، قاضی صاحب اور مفتی صاحب کے پاس چل رہا ہے۔ چھوٹی چھوٹی باتیں دل میں رکھنے سے بڑے بڑے رشتے کمزور ہوکر ٹوٹ جاتے ہیں۔
آصف پلاسٹک والا
ربانی ٹاور، آگری پاڑہ، ممبئی11-
9323793996
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔