دینے والا جب بھی دیتا۔۔۔ 60 ہزار روپے کمانے والا نوجوان اچانک 3 کروڑ روپے کا مالک بن گیا

دینے والا جب بھی دیتا۔۔۔ 60 ہزار روپے کمانے والا نوجوان اچانک 3 کروڑ روپے کا مالک بن گیا

متحدہ عرب امارات میں 1500درہم تنخواہ پر کام کرنے والا بھارتی مزدور ’ابوظہبی بگ ٹکٹ‘ لاٹری جیت کر کروڑ پتی بن گیا۔ گلف نیوز کے مطابق اس 28سالہ نوجوان کا نام سرینو سری دھرن نائر ہے جو بھارت میں انتہائی پسماندہ پس منظر کا حامل تھا اور محنت مزدوری کے لیے متحدہ عرب امارات گیا تھا۔ وہ وہاں ایک نجی کمپنی میں نوکری کرتا تھا۔اس نے بچت کی معمولی رقم سے لاٹری کا ٹکٹ خریدا اور 3نومبر کو اس کاساڑھے 7لاکھ درہم (تقریباً 3کروڑ 17لاکھ روپے) کا انعام لگ گیا۔

گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے سرینو کا کہنا تھا کہ ”مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ مجھے کیا کہنا ہے۔ میں نے صرف 25درہم کا ٹکٹ خریدا تھا اور میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ میں اتنی جلدی اتنی بڑی رقم کا مالک بن جاﺅں گا۔ میں بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر الیپے کا رہنے والا ہوں۔ میں وہاں اپنا نیا گھر تعمیر کروا رہا تھا۔ کچھ عرصہ ہوا، پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اس کی تعمیر کا کام رک گیا تھا۔ اب میں سب سے پہلے اس گھر کی تعمیر مکمل کرواﺅں گا۔“

اپنا تبصرہ لکھیں