اصل پراجیکٹ لانچ کرنے سے پہلے BIKS کے ادارے نے آزمائشی بنیادوں پر ایک پروگرام چلایا جس میں پندرہ افراد نے حصہ لیا۔یہ آزمائشی پروگرام بے حد مفید رہا۔اس میں مختلف شعبوں کے ماہرین نے حصہ لیا۔جنہوں نے ٹریننگ کے مختلف طریقے وضع کیے۔اس طرح ہم منصوبے کی کامیابی کی براہ راست جانچ کر سکتے ہیں۔ یہ بات پروگرام کے روزمرہ کے سربراہ فرانکو نے تھرامسو سے کہی۔
یہ تنظیم لمیٹد ہے اور سربراہ کا کہنا ہے کہ اسکا پروگرام اگلے ماہ سے شروع کیا جائے گا ۔جس کی فیس ہو گی اور یہ چار ورکشاپس پر مشتمل ہو گا ۔اس کے لیے درخواستیں لی جا رہی ہیں۔اس کے تربیتی پروگراموں میں تھیوری اور عملی حصے دونوں شامل ہیں۔حصہ لینے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پر جوش ہوں اور نئے آئیڈیاز لے کر آئیں جس سے وہ ادارے کی مالی ترقی میں معاون ثابت ہوں۔