راولپنڈی میں منعقدہ انٹرنیشنل سیمینار
اسلام آباد +راولپنڈی(پریس ریلیز) قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی ایک روزہ تبلیغی و تنظیمی دورہ پرآج 19مارچ بروز منگل راولپنڈی اسلام آباد آ رہے ہیں۔پروگرام کے مطابق وہ آج دن2بجے DXNکے زیر اہتمام آرٹس سنٹر بالمقابل نواز شریف پارک راولپنڈی میں منعقدہ انٹرنیشنل سیمینار میں اسلام اور صحت کے عنوان پر خطاب کر یں گے۔ بعد نماز مغرب ملائشیا اور UAEسے آئے ہوئے مذہبی راہنمائوںکے وفو د اور ڈاکٹر صاحبان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ بعد نماز عشاء تحریک اویسیہ پاکستان ضلع راولپنڈی کے صدر مظہر قیوم اویسی کے عشائیہ سے خطاب اور تحریکی ذمہ داران سے تنظیمی امور کے حوالے سے منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کریں گے۔ راولپنڈی پہنچنے پرڈاکٹر طارق جمیل اور مظہر قیوم اویسی ساتھیوں سمیت ان کا استقبال کریں گے۔ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی کے ہمراہ پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی سجادہ نشین واصفی آستانہ بڈیانہ،محمدیعقوب اویسی ایڈووکیٹ چیف ایڈیٹر ماہنامہ تاجدار یمن ، صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی اور محمد محسن اویسی ہونگے ۔
جاری کردہ:محمدیعقوب اویسی ایڈووکیٹ مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک اویسیہ پاکستان موبائل نمبر0301-6895200