صبح اٹھنے کے فوراً بعد کافی یا چائے نہ پیئں بلکہ ایک گھنٹہ بعد پئیں ۔جب آپ صبح اٹھتے ہیں آپکے جسم کا انرجی لیول آہستہ آہستہ اوپر جاتا ہے۔جو کہ ایک گھنٹہ لیتا ہے۔
صبح سویرے جلدی کافی یا چائے پینے سے آپکے جسم کا انرجی لیول فوری طور پر اوپر چلا جاتا ہے جو کہ جسم کو ہائی گئیر میں سیٹ کر دیتا ہے۔ بقول یونیورسٹی آف ہیلتھ میری لینڈکے نر وولوجسٹ ڈاکٹر اسٹیو ن ملرکے یہ جسما نی اعصاب کے لیے ٹھیک نہیں۔
اس لیے ہمیں صبح سویرے چائے یا کافی کا پہلا کپ لینے کے لیے ایک گھنٹہ تک انتطار کرنا چاہیے۔ایک گھنٹہ تک انرجی لیول اوپر جانے کے بعد پھر گھٹنا شروع ہوتا ہے اور یہی وقت چاء ے یا کافی پینے کے لیے مناسب ہوتا ہے۔
٢۔ناشتہ کم نہ کریں
صبح سویرے کار ن فلییکس دودھ میں یا فروٹ دہی کھا نا ناکافی ہوتا ہے۔یہ غذائی اعتبار سے بہت کم ہے۔ایک اچھے ناشتے میں پندرہ گرام پروٹین،دو اعشاریہ پانچ گرام فائیبر اور کاربوہائیدریٹس اور تھوڑا سا مکھن بقول ماہر خوراک ڈاکٹر مائیکل ڈاون پورٹ بہترین طاقت دینے والا ناشتہ ہے۔
٣۔صبح سویرے پوسٹ چیک نہ کریں
اگرآپ صبح سویرے پوسٹ چیک کرنے کے عادی ہیں تو اس بات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے کہ آپکا سارا دن نا خوشگوار گزرے۔ صبح سویرے جاب کے مسائل پربھی پریشان ہونا درست نہیں۔ا سکے بجائے آپ صبح سویرے کوئی ایسا کام کریں جس سے آپکو سکون ملے۔مثلاً کوئی ہلکی پھلکی ایکسائز کریں یا پھرناشتہ کے وقت اخبار کی دلچسپ خبریں پڑہیں۔
رمضان میں سحری کے لیے ٹپس
آجکل ناروے اور دیگر جنوبی ممالک میں موسم گرماء خوشگوار تو ہے مگر ساتھ ہی دن طویل اور راتیں مختصر ہیں۔اس حساب سے روزے بھی طویل ہیں جو کچھ لوگوں کے لیے آزمائش سے کم نہیں۔تاہم احتیاظ سے بنایا گیا مینیو طویل روزے کو بھی خوشگوار اور ترو تازہ بنا سکتا ہے۔اس مقصد کے لیے سحری اور افطاری میں چھ سے آٹھ گلاس پانی پئیں اور سحری میں کوئی چکنائی مارجرین یا ہلکے سے مکھن والی روٹی دن بھر انرجی کا لیول برقرار رکھنے میں مدد ے گی۔اگر روزہ رکھ کر کام کرنا ہے تو سحری میں کوئی انرجی سپلیمنٹ بھی کام کے دوران تھکن نہیں ہونے دے گا۔کام سے واپسی کے بعد تھوڑی دیر سستا لیں اور پھر غسل لیں تو آپ خود کو فریش محسوس کریںگے بس پھرعصر کی نماز کے بعد کچھ دیر تلاوت قرآن پاک کریں اور جھٹ پٹ افطاری کا ٹائم بھی ہو جائے گا۔خواتین کا وقت تو کچن کی مصروفیت میں جلد گزر جاتا ہے مگر مرد حضرات کے لیے وقت گزارنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔عام طور سے بیشتر مرد انتظار کے لمحات ٹی وی کے سامنے یا فون پر گپ شپ کر کے گزارتے ہیں ۔لیکن اگر وہ بھی کچن میں بیگم اور دیگر گھر والوںکا ہاتھ بٹا دیں تو ماحول خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ وقت بھی جلد کٹ جائے گا ۔آزما کر دیکھ لیں۔فائدہ نہ ہو اتو پھر کہیں!!!