ہالینڈ (پ۔ر) روحانی سلسلہ عالیہ عظیمیہ کے نیٹ ورک
مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے نوجوان لڑکوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ مادیت پرستی کے اس دور میں زندگی برق رفتاری سے گزررہی ہے انسان مادیت پرستی کی اس دوڑمیں دوسرے انسان پر سبقت لے جانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔تاہم اس انتھک محنت و مشقت کے باعث انسان کا ذہنی اور قلبی سکون ختم ہو کر رہ گیا ہے ۔ اس سکون کی دولت کودوبارہ حاصل کرنے کے لئے نوجوان نسل اکثر غیر فطری حربے استعمال کرتے ہیں، جو کسی طرح بھی جائز نہیں ہیں۔ حاجی محمد جاوید عظیمی نے نوجوانوں سے کہا اگر آپ واقعی حقیقی قلبی سکون چاہتے ہیں تو آپ ذکر اللہ ذکر رسولۖ کی محافل میں باقاعدگی سے شرکت کیا کریںانہی اذکار کی بدولت آپ حقیقی سکون کی دولت سے مالا مال ہو جائیں گے۔ حاجی جاوید عظیمی نے مزید کہا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور خاتم الانبیاء کے صدقے سے فرمان الہی اور فرمان رسول ۖ کو عوام الناس میں منتقل کرنے کے لئے مراقبہ ہال ہالینڈ دس سال سے تواتر کے ساتھ روحانی تقریبات کا بڑی کامیابی سے انعقاد کررہا ہے ، میری خواہش ہے کہ ان روحانی تقریبات کے انعقاد میں نوجوان عملی طور پر حصہ لیں، اس خواہش کی تکمیل کے لئے ہم نوجوان لڑکوں کی یوتھ لیگ کو تشکیل دینے جارہے ہیں ، جس میں نوجوان رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرسکتے ہیں۔ خواہش مند نوجوان لڑکے اتوار 16 دسمبر تک مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔Mobiel : 0615134083 Email: moraqbahalnl@yahoo.com
I’ve been surfing online greater than 3 hours nowadays, yet I never discovered any attention-grabbing article like yours. It is pretty worth sufficient for me. In my view, if all site owners and bloggers made excellent content material as you did, the net will probably be much more useful than ever before.