روس دنیا میں وبائی مرض کورونا کی ویکسیئن لگانے والا پہلا ملک

روس میں چالیس ہزار سے ذائد فوجی اور دیگر ملٹری آفیسر کورونا کے وبائی مرض پر قابو پانے کے لیے ویکسئین لیں گے جبکہ ماہ دسمبر کے آخر تک اسیّ ہزار فوجی یہ ویکسیئن لے سکیں گے۔ جبکہ اب تک پچیس ہزار افراد یہ ویکسیئن لگوا چکے ہیں۔یہ خبر ڈیفنس منسٹر سرگی شوگی Sergei Shoigu نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔
انٹر فیکس کے مطابق روس میں ویکسیئن لگانے کا آغاز ماہ اگست سے ہو چکا تھا یہ ویکسیئن خود وزیر ڈیفنس نے دی تھی۔
روس کو دنیا میں کورونا وائرس کی ویکسیئن لگانے والا پہلا ملک قرار دیا جا چکا ہے۔ یہ ویکسیئن اسپوٹنک Sputnik کے نام سے دی جا رہی ہے۔روس کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں وبائی مرض سے متاثر ہونے والے افراد سب سے ذیادہ تھے جن کی تعداد دو اعشاریہ دو ملین ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں